Categories
Breaking news

اپوزیشن نے حکومت کی 2سالہ کارکردگی کومایوس کن قراردے دیا

Advertisement
Advertisement

قائد حزب اختلاف شہبازشریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداریاپوزیشن نے حکومت کی دوسالہ کارکردگی کو مایوس کن قراردے دیا۔ شہبازشریف اور بلاول بھٹو کہتے ہیں بے روزگاری کی شرح بدترین حد تک بڑھ چکی ہے۔ کشمیر سے سعودی عرب تک ہماری خارجہ پالیسی ناکام ثابت ہوئی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور صدر ن لیگ شہبازشریف نے حکومت کی 2 سالہ کارکردگی کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 2 سال تباہی کے سال ثابت ہوئے،گورننس ،خارجہ پالیسی اورمعیشت تباہ ہوئی ۔

اپوزیشن لیڈر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان کی بدانتظامی نے عوام کی مشکلات بڑھا دی ہیں ،سیاسی انجینئرنگ کے ناکام تجربات کی بھاری قیمت عوام کو چکاناپڑ رہی ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی حکومت پر چڑھ دوڑے۔ کہتے ہیں عمران خان نے 2 سال میں معیشت کو تاریخی بدحالی کاشکار کردیا،بے روزگاری کی شرح بدترین حدتک بڑھ چکی ہے۔عمران خان کے دوسالوں کے دوران جمہوریت اور انسانی حقوق نشانہ رہے۔

اپنے ٹویٹ میں لاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر سے سعودی عرب تک ہماری خارجہ پالیسی ناکام ہوئی ،جمہوریت اورانسانی حقوق کیلئے 2سال ناکامی کے سال رہے ،انہوں نے کہاکہ بے روزگاری کی شرح بدترین حدتک بڑھ چکی ہے،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق ملک میں کرپشن پہلے سے بھی بڑھ چکی ہے ۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *