Categories
Breaking news

اپوزیشن میرے پاکستان کو غلام بنانا چاہتی ہے، عمران اسماعیل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ اپوزیشن میرے پاکستان کو غلام بنانا چاہتی ہے، یہ جنگ غلامی سے آزادی کی جنگ ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تحریک انصاف کے ڈی چوک پر ہونے والے ‏احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ آج ہمارا کپتان عمران خان ایک جنگ لڑ رہا ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ یہ بات عمران خان کی نہیں پاکستان کی ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے چوروں اور ڈاکوؤں کو شکست دینی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.