Categories
Breaking news

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ

Advertisement
Advertisement

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، جس کے بعد انھیں جیل میں کرسی، میٹرس،ٹیبل اور گھرسے کھانا،ادویات لانے کی اجازت ہو گی۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، شہباز شریف کو جیل میں کرسی، میٹرس،ٹیبل اور گھرسے کھانا،ادویات لانے کی اجازت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے شہباز شریف کو جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ جیل رولز1978 کے تحت کیا گیا۔

گذشتہ روز احتساب عدالت نے شہباز شریف کو قانون کے مطابق جیل میں سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا انہیں میٹریس، کرسی ، گھر کا کھانا اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔

خیال رہے احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی جانب سے شہباز شریف کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انھیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، شہباز شریف کو 27 اکتوبر تک کوٹ لکھپت جیل میں رکھا جائے گا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *