Categories
Breaking news

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تصدیق کردی

Advertisement
Advertisement

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تصدیق کردی

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تصدیق کردی اور کہا اہم ملاقات کی خبر لیک ہوگئی ہے،تو اس کی تصدیق کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا آرمی چیف سےملاقات میں 15 پارلیمانی لیڈرزموجودتھے، ملاقات میں گلگت بلتستان کے معاملات پر گفتگو ہوئی ، اہم ملاقات کی خبر لیک ہوگئی ہے تو اس کی تصدیق کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا آرمی چیف سے اے پی سی سے پہلے ملاقات ہوئی تھی، میں اس میٹنگ میں موجود تھا، میٹنگ کی خبر اگر پبلک ہو گئی ہے تو میں اس سے انکار نہیں کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، میں اندر رہوں یا باہر اے پی سی کے فیصلوں پرعملدرآمد ہوگا۔

یاد رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں بلاول بھٹو،شہبازشریف ،شاہ محمود قریشی ، سراج الحق، اسعدالرحمان ، شیری رحمان،خواجہ آصف ،شیخ رشید ،اےاین پی رہنما شریک تھے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *