Categories
Breaking news

اپوزیشن لیڈر بنانے کیلئے 5 تحفے بھجوائے گئے، اعظم نذیر تارڑ

Advertisement
اعظم نذیر تارڑ کا الگ اپوزیشن بینچ الاٹ کرنے کا مطالبہ

سینیٹ اجلاس میں مسلم لیگ نون کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے 5 تحفے بھجوائے گئے، اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر ہمارے دل رنجیدہ ہیں، ہمیں الگ اپوزیشن بینچ الاٹ کیے جائیں۔

اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں خفیہ کیمروں کی تحقیقات کی جائیں۔

پی ڈی ایم میں تقسیم واضح، ن لیگ، پی پی نے اتحادیوں کے الگ اجلاس بلالیے

سینیٹ کے اجلاس سے پہلے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جماعتوں میں تقسیم واضح نظر آنے لگی ، نون لیگ اور پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں اپنے اپنے اتحادیوں کے الگ الگ اجلاس بلالیے۔

اعظم نذیر تارڑ کے ریمارکس پر گیلانی کی حمایت کرنے والے سینیٹرز نے احتجاج کیا جبکہ بی اے پی کے سینیٹرز کو تحفہ کہنے پر حکومتی اراکین کی جانب سے ہنگامہ اور ایوان میں شور شرابا کیا گیا۔

لیگی سینیٹر نے کہا کہ پانچ جماعتوں کے27 سینیٹرز نے الگ اپوزیشن گروپ بنایا ہے ہمیں الگ اپوزیشن بینچ الاٹ کیے جائیں، اپوزیشن مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے گی، ہم 5 جماعتیں آزاد گروپ کی حیثیت سے اپوزیشن نشستوں پر بیٹھیں گے۔

تمام اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے، گیلانی

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ایک مقصد تھا کہ آئینی، انسانی حقوق دلائے جائیں، انشاء اللّٰہ اس کے لیے ہم آواز اُٹھاتے رہیں گے، تمام اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

سینیٹ اجلاس کے دوران یوسف رضا گیلانی کی حمایت کرنے والے دلاور خان گروپ نے بھی الگ نشستیں مانگ لیں۔

اس سے قبل سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ایک مقصد تھا کہ آئینی، انسانی حقوق دلائے جائیں، انشاء اللّٰہ اس کے لیے ہم آواز اُٹھاتے رہیں گے، تمام اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *