Categories
Breaking news

اپوزیشن جتنےمرضی لانگ مارچ کرلے، مڈٹرم الیکشن نہیں ہوں گے، چوہدری محمدسرور

Advertisement
جنگ نیوز

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ون، ٹو، تھری ، فور جتنے مرضی لانگ مارچ کر لے، مڈٹرم الیکشن نہیں ہوں گے۔

چوہدری محمد سرور نے اپنے ایک بیان میں اپوزیشن کے جلسوں، دھرنوں اور لانگ مارچ کے بیانات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے درجنوں لانگ مارچ سے بھی الیکشن 2023 میں ہی ہوں گے، اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹر یڈنگ کا تسلسل چاہتی ہے، ہم خاتمہ چاہتےہیں۔

حیدرآباد: PDM کے جلسے کیلئے پنڈال سج گیا

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج حیدر آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کر رہی ہے جس کے سلسلے میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

x
Advertisement

چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے آرڈیننس قومی امنگوں کی تر جمانی ہے، ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے سے پاکستان میں جمہوریت، پارلیمنٹ مضبوط ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ہارس ٹر یڈ نگ کی مخالفت کر نے والی جماعتیں آج اس کی حامی بن رہی ہیں، حکومت جتنے مرضی اچھے فیصلے کرے ان کی مخالفت اپوزیشن کی سیاسی مجبوری ہے۔

26 مارچ سے پہلے حکومت لانگ مارچ رکوا دے گی، فواد

وفاقی وزیر فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ 26 مارچ سے پہلے حکومت اپوزیشن سے رابطے کرکے لانگ مارچ رکوا دے گی۔

لانگ مارچ کے نتیجے میں حکومت ختم ہوگی، فضل الرحمٰن

انہوں نے کہا کہ پوری قوم ایک انتہائی مشکل دور سے گزر رہی ہے، بجلی، گیس اشیائے ضروریہ کوئی ایسی چیز نہیں جس کی قیمت نہ بڑھی ہوں۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ہر ایشو میں اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کا اپوزیشن کا رویہ ملکی مفاد میں نہیں، ملک ترقی استحکام، آئین و قانون کی حکمرانی کے لیے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں نہ مانوں کی سیاست کر کے پی ڈی ایم اپنا وقت ضائع کر رہی ہے۔

​​

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *