Categories
Breaking news

اپوزیشن اراکین کی پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ کی ویڈیو

اسمبلی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن ارکان نے اسمبلی میں توڑ پھوڑ کی۔

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے احتجاج کیا تھا، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

اجلاس ملتوی ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی کی لائٹیں، لفٹ اور پنکھے بند کردیے گئے تھے، جس کے خلاف اپوزیشن نے احتجاج کیا تھا۔

پنجاب اسمبلی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اسپیکر صاحب بری طرح بے نقاب ہوگئے ہیں۔

اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی میں موجودتھے، اس اقدام پر ن لیگی رہنما رانا مشہود اسمبلی اسٹاف پر برس پڑے تھے۔

اسمبلی میں ن لیگ، ترین گروپ، علیم خان گروپ، اسد کھوکھر گروپ اور آزاد ممبران شامل تھے۔

اپوزیشن اور اتحادی ارکان نے دو روز تک پنجاب اسمبلی کے قریب رہنے کا فیصلہ کیا۔

اپوزیشن کی خواتین اور مرد ارکان اسمبلی کے لیے علیحدہ علیحدہ رہائش کا انتظام کیاگیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *