Categories
Breaking news

اپوزیشن اتحاد نے نواز شریف کا بیانیہ مسترد کردیا، پرویز خٹک کا دعویٰ

Advertisement
اپوزیشن اتحاد نے نواز شریف کا بیانیہ مسترد کردیا، پرویز خٹک کا دعویٰ

وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا بیانیہ مسترد کردیا ہے۔

Advertisement

نوشہرہ کے علاقے حکیم آباد لیبرہال میں مزدوروں سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ پوری قوم پر واضح ہوچکا ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے نواز شریف کا بیانیہ خود ہی مسترد کردیا ہے۔

وفاقی وزیر نے مریم نواز کے اداروں سے مشروط مذاکرات والے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کے بیانیے میں اختلاف پیدا ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کرپشن پر اپوزیشن جماعتوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم جتنے مرضی چاہے جلسے اور جلوس کرلے، پی ٹی آئی حکومت دباؤ میں نہیں آئے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *