
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ان فٹ کھلاڑی عمران خان کی فٹنس کا کیا مقابلہ کریں گے؟ ہمیں اپنے کپتان کی صلاحیتیوں پر اعتماد ہے وہ ہر چیلنج پر پورا اترتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن 12ویں کھلاڑی ہیں وہ اسٹمپ آؤٹ ہوچکے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان فٹ کھلاڑی عمران خان کی فٹنس کا کیا مقابلہ کریں گے؟ ہمیں اپنے کپتان کی صلاحیتیوں پر اعتماد ہے وہ ہر چیلنج پر پورا اترتے ہیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن والے صرف تقاریر کرتے ہیں 26 مارچ کو بھی ایسا ہوگا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو کنٹرول میں رکھا ہے اور اس صورتحال میں میدان آباد رہیں گے۔
انھوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہتی ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان پُرامن ملک ہے اور یہاں کھیلوں کی سرگرمیاں ممکن ہیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیموں کے آنے سے ہمیں ٹیلنٹ ملے گا۔
غیر ملکی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لیے ٹائٹ سیکیورٹی اور سڑکوں کی بندش پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی تکلیف کا احساس ہے۔
اسٹیڈیم میں کراؤڈ کی آمد سے متعلق انھوں نے کہا کہ کوویڈ-19 کی صورتحال بہتر ہوگی تو ہماری بھی خواہش ہو گی کہ زیادہ سے زیادہ کراؤڈ اسٹیڈیم آئے۔
ساتھ میں انھوں نے بتایا کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ان کے فیورٹ کھلاڑی ہے اور وہ ان ہی کی بیٹنگ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آئیں تھیں۔
انھوں نے کہا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ دیکھنا تھی وہ جلد آؤٹ ہو گئے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
وزیراعظم عمران خان کا سینیٹ کے ٹکٹ میرٹ پر دینے پر زور
ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارشات میں شبلی فراز کو ایک مرتبہ پھر سینیٹر بنانے کی سفارش کی گئی، جبکہ ٹیکنو کریٹس کے لیے عبدالحفیظ شیخ کا نام شارٹ لسٹ کر لیا گیا۔
-
نالائق حکومت کا خاتمہ کر کے دم لیں، آفتاب شیرپاؤ
چار سدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ نالائق حکومت کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔
-
اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست پر پی پی، ن لیگ، جے یو آئی بھی کاغذات جمع کرائیں گے
پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیاجائے گا۔
-
کے پی پولیس ایکٹ میں ترمیم پر اظہار تشویش
AFIGP کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ کےپی حکومت پولیس کی آپریشنل خودمختاری ختم کرنےکا سوچ رہی ہے۔ آپریشنل خود مختاری سے تاثر ہے کہ پولیس بغیر کسی احتساب کے بہت طاقتور ہوگئی ہے۔
-
سندھ: سلیم مانڈوی والا سمیت پی پی کے 7 سینیٹرز آئندہ ماہ ریٹائر ہوجائیں گے
سینیٹ انتخابات 2021 میں سندھ اسمبلی7 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹ اور 2 خواتین کی مخصوص نشستوں کا انتخاب کرے گی
-
پشاور: دوران سروس جاں بحق پولیس اہلکاروں کے بچوں کا ملازمت نہ ملنے پر احتجاج
مظاہرین کا کہنا ہے کہ آئی جی کے احکامات کے باوجود ملازمت نہیں ملی۔
-
پی ٹی آئی کو پاکستان تحریک الزام کہتا ہوں، مرتضیٰ وہاب
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان میں عثمان بزدار کی حکومت ہے یا مراد علی شاہ کی۔
-
لاہور: زیر تعمیر مسجد کا گنبد گرنے سے 3 مزدور جاں بحق، 9زخمی
وزیرِاعلیٰ پنجاب نے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
-
گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، صدر پاکستان
گلگت بلتستان میں فورجی 4G کی سہولت اور انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے فنڈز جلد مہیا کریں گے، ڈاکٹر عارف علوی
-
یوسف رضا گیلانی کے بیٹے نے والد کے ووٹ رجسٹر کروانے کی تردید کردی
قاسم گیلانی کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نےاسلام آباد میں اپنے ووٹ کی رجسٹریشن نہیں کروائی۔
-
وفاقی ملازمین و حکومتی کمیٹی کےدرمیان معاہدہ تیار
تنخواہوں میں اضافہ گریڈ ایک سے19کے ملازمین کیلئے ہوگا۔ یہ اضافہ صرف اضافی الاؤنسز نہ لینے والے ملازمین کیلئے ہے۔
-
جب سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے تو صدارتی ریفرنس کیوں داخل کیا گیا، جسٹس یحییٰ آفریدی
جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ جب دو مختلف فیصلے ہوں گے تو کیا صدارتی ریفرنس داخل کر دیا جائے گا، آپ اعلی عدلیہ سےکس قسم کی نظیر قائم کرواناچاہتے ہیں۔
-
زندہ خاتون کو مردہ قرار دے کر انشورنس کی رقم بٹورنے والا ملزم گرفتار
ایف آئی اے نے تین اکاؤنٹس کے سراغ لگائے تھے، ان اکاونٹس میں ملزم فہد سلیم کھربے نے پیسے بھیجے۔
-
یوسف رضا گیلانی نے اپنا ووٹ اسلام آباد سے رجسٹر کروالیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست پر انتخاب لڑیں گے۔
-
اسلام آباد ہائی کورٹ: فیصل واوڈا نااہلی کیس، سماعت جلد مقرر کرنے کیلئے درخواست دائر
بیرسٹر جہانگیر جدون نے موقف اپنایا کہ فیصل واؤڈا جان بوجھ کر کیس میں تاخیر کرنا چاہتے ہیں
-
وزیرِاعظم نے راولپنڈی میں نالہ لئی منصوبے کی منظوری دے دی
اعلامیے میں کہا گیا کہ اس منصوبے کے تحت نالہ لئی کے دونوں اطراف ایکسپریس وے تعمیر کی جائے گی