Categories
Breaking news

اپنی ادھار رقم واپس مانگنے والا شخص قرض دار ہی کے ہاتھوں قتل ہو گیا

قتل

بھارت میں سب کے سامنے بار بار ذلیل کرکے اپنی ادھار رقم واپس مانگنے والے شخص کو قرض دار نے قتل کردیا جبکہ مقتول کے اہل خانہ نے قاتل سے ازخود بدلہ لے لیا۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا جہاں لالو نامی شہری نے اپنے ہی سیمن نامی کزن سے 20 ہزار بھارتی روپے قرض لیے تھے لیکن مقررہ وقت پر پیسے واپس نہ کرنے پر سیمن مسلسل اپنے کزن کی بے عزتی اور سب کے سامنے ذلیل کرتا تھا۔

رقم ادا کرنے میں ناکامی اور مسلسل بےعزتی کے باعث لالو طعش میں آگیا اور فائرنگ کرکے اپنے رشے دار کو موت کے گھاٹ اتار دیا، لیکن اس دوران مقتول کے اہل خانہ اور دیگر افراد نے قاتل کو جائے وقوع پر پکڑ کر تشدد کرکے ہلاک کردیا، پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جس پستول سے سیمن کا قتل ہوا اسی سے لالو کے سینے پر بھی گولی ماری گئی ہے، دو قتل کی ایک ساتھ تحقیقات کررہے ہیں، لالو کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

اس حوالے سے پولیس نے یہ بھی کہا کہ لالو کو قتل کرنے میں سیمن کے گھر والے اور اہل علاقہ ملوث ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *