Categories
Breaking news

اپنا نام ECL سے نکالنے کی درخواست نہیں کروں گی، مریم نواز

Advertisement
میری سرجری یہاں نہیں ہوسکتی لیکن ECL سے نام نکالنے کی درخواست نہیں کروں گی، مریم نواز

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ میری صحت سے متعلق ایک مسئلہ ہے، میری ایک سرجری ہونی ہے جو پاکستان میں نہیں ہوسکتی مگر حکومت سےکوئی درخواست نہیں کروں گی کہ میرا نام ای سی ایل سے نکالے، مریم باہر نہیں جائیگی، آپ کو جانا پڑے گا۔

مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کے دوران توقعات سے ہٹ کر سینیٹ نتائج سے متعلق سوال پر مریم نواز نےکہا کہ یہ مستقبل کی بات ہے، ہماری کوشش ہے سینیٹ میں اچھے اور سیاسی لوگ آئیں جنہوں نے سیاسی جدوجہد کی ہو، بیک ڈور رابطوں کی ضرورت ان لوگوں کو ہے جومشکل میں ہیں، پی ڈی ایم یا مسلم لیگ نون کو بیک ڈور رابطوں کی ضرورت نہیں۔

Table of Contents

x
Advertisement

میاں نواز شریف کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہونےکےسوال پر مریم نواز نے جواب دیا کہ میاں صاحب پاسپورٹ سے متعلق قانونی امکانات کا جائزہ لے رہے ہوں گے۔

مریم نواز سے سوال کیا گیا کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکلوانے کیلئے آپ درخواست دے رہی ہیں ؟ جس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ میاں صاحب جب باہر گئے تھے تو میں نے درخواست دی تھی ، ہائیکورٹ میں میری درخواست کورونا وائرس کی وجہ سے زیر التوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا اپنی صحت سے متعلق بھی ایک چھوٹا سامسئلہ ہے، میری ایک سرجری ہونی ہے جو پاکستان میں نہیں ہوسکتی، فیصلہ کیا ہے کہ ای سی ایل سے نام نکلوانےکیلئےحکومت سے درخواست نہیں کروں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ مجھےاس ملک سے کہیں نہیں جانا ،میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے ، یہ خوشی حکومت کو نہیں دوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اب میں سن رہی ہوں کہ آپس میں جو مشاورت ہورہی ہے اور ایک وزیر نے بھی کہہ دیا کہ مریم کو باہر بھیج دو معاملات ٹھیک ہوجائیں گے ، مجھے اس بات چیت کا اچھی طرح علم ہے لیکن مریم ان شا اللہ باہر نہیں جائے گی اب آپ کو جانا ہوگا۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر نے کہا کہ گوجرانوالہ مسلم لیگ نون کا شہر ہے، مسلم لیگ نون سے پنگا لینے کی ضرورت نہیں، یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار ہیں، حکمران جماعت کیخلاف ہر صوبے سے لوگ کھڑے ہوگئے جس طرح سے انہوں نے ٹکٹ تقسیم کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تو کہتے تھے کہ 22 سال سے جدوجہد کر رہےہیں، 22 سال سے کوئی ایسا شخص ملا جس کو ٹکٹ دےسکیں، ہماری کوشش پوری ہےکہ سینیٹ میں اچھے لوگ آئیں، ن لیگ میں سب کارکنوں کو ٹکٹ ملے، ن لیگ نے ان کو ٹکٹ دیا جن کی سیاسی جدوجہد ہے۔

مریم نواز کو ریلی میں جمِ غفیر نے حیران کردیا

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز ریلی میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے والوں کو دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عوام کی صحیح نمائندگی کا حق ادا کیاہے، میاں صاحب نے کسی ارب پتی کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ جو حالات میں دیکھ رہی ہوں، یہ نہ ہو کہ سینیٹ انتخابات کے دوران ہی تحریک عدم اعتماد آجائے، پی ڈی ایم عوام کی نمائندہ ہے اس کو توڑنے کےخواب دیکھنے والے جلد خود ٹوٹ جائیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ اپوزیشن آج کم بات کررہی ہے، ان کی اپنی جماعت زیادہ بول رہی ہے، پچھلے سینیٹ الیکشن میں جو کچھ ہوا ، عوام کو سب یاد ہے، ارکان کو دھمکیاں دی گئیں ، انہیں خریدا گیا۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر نے کہا کہ ضمنی الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو کچھ چھپے گا نہیں، دھاندلی ایک حد تک ہو سکتی ہے ، عوام کھڑے ہو جائیں تو دھاندلی نہیں ہو سکتی، میرے گھر پر آ کر بھی کوئی پیشکش کرے تو باہر نہیں جاؤں گی۔

یہ بھی پڑھیے

انہوں نے کہا کہ عوام پر مسلط کئے جانے والے لوگوں کا راستہ روکنا ہو گا، ملک کے ہر صوبے سے لوگ مہنگائی کے طوفان کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ، عمران خان دوسری جماعتوں پر الزامات لگاتے ہیں ، خود کروڑپتی اور ارب پتی لوگوں کو ٹکٹ دیئے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہماری کوئی خارجہ پالیسی نہیں ، دوست ممالک بھی ناراض ہو گئے ، مجھے بیوروکریسی اور سرکاری ملازمین پر ترس آتا ہے ، مجھے ایسا لگتا ہے کہ نون لیگ ڈسکہ سے الیکشن جیت چکی ہے، عوام اب نوٹوں کو قبول نہیں کریں گے۔

مریم نواز اور لیڈی ڈیانا میں کیا مماثلت ہے؟

پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما و رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کو لیڈی ڈیانا سے مشابہہ قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی، پولیس سب کو پیغام دینا چاہتی ہوں، آپ عوام کے خادم ہیں،حکومت کی کوئی خارجہ پالیسی پر نہیں، حکومت کی توجہ عوام کی خدمت کی طرف نہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *