Categories
Breaking news

اپردیر میں کورونا کیسوں کی شرح 18 فیصد ریکارڈ

اپردیر میں کورونا کیسوں کی شرح 18 فیصد ریکارڈ

کورونا کیسز کی سب سے زیادہ شرح اپردیر میں 18 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ پشاور اور مردان میں ایک ہفتے کے دوران مثبت کیسز کی شرح 16،16 فی صد رہی۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی شرح سات فی صد رہی۔

محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں 13 ہزار 885 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔

ادھر لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی نہ آ سکی، پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد جبکہ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 16 سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران 13 ہزار 238 ٹیسٹ ہوئے جبکہ ایک ہزار 197 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور 79 اموات ہوئیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *