Categories
Breaking news

اٹلی میں کشتی میں آگ لگنے سے 3 تارکین وطن جاں بحق

Advertisement
Advertisement

روم ( نیوز ڈیسک) اٹلی کے ساحل کے قریب کشتی میں آگ لگنے سے 3 تارکین وطن جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ اطالوی حکام کا کہنا تھا کہ حادثہ کشتی کے انجن میں آگ لگنے سے پیش آیا۔ آتش زدگی کے وقت کشتی میں 20 تارکین وطن سوار تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں 2مرد اور ایک خاتون شامل ہے۔ امدادی کارروائی کے دوران 2 پولیس افسر بھی آگ سے متاثر ہوئے۔ حکام کے مطابق زخمیوں کو کشتی سے نکال کر اسپتال پہنچا دیا گیا ہے،جب کہ کوسٹ گارڈز لاپتا ہونے والے افراد کو تلاش کررہے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *