Categories
Breaking news

اٹلی میں سیاحوں کو سیر پر لے جانے والی کیبل کار گرنے سے 14 افراد ہلاک

اٹلی میں سیاحوں کو سیر پر لے جانے والی کیبل کار گرنے سے 14 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے

اٹلی میں سیاحوں کو سیر پر لے جانے والی کیبل کار گرنے سے 14 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں، امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ تک پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

اطالوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب اسٹریسا موٹیرون کیبل کار تار ٹوٹنے کی وجہ سے حادثے کی شکار ہوئی۔ اس کیبل کار کو 20 منٹ میں ایک سرے سے دوسرے کنارے تک پہنچنا تھا۔

اس کے درمیان دریائے میگیور بھی آتا ہے لیکن اس سے قبل ہی وہ حادثے کی شکار ہوگئی۔حادثے کے بعد قریبی درخت بھی ٹوٹ گیا اور قریب سڑک نہ ہونے کی وجہ سے پہنچنے میں بہت دیر لگی جس کے بعد ہیلی کاپٹر سے ریسکیو ذرائع کو حادثے کے مقام پر پہنچایا گیا۔

اندازہ ہے کہ کیبل کار کے ابتدائی نقطے سے 300 میٹر دوری پر کیبل ٹوٹا اور یوں کار بھی کم از کم 1400 میٹر بلندی سے گری تھی۔ اس کی شدت کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ اس سے کئی درخت اور پیڑ ٹوٹ گئے۔

مذکورہ لفٹ کورونا پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد 24 اپریل کو دوبارہ چلائی گئی تھی، اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق حادثے میں مرنے والوں میں 5اسرائیلی باشندے بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *