Categories
Breaking news

اٹلی میں سیاحتی مقام پر کیبل کار کو حادثہ، 14افراد ہلاک

میلان ( نیوزڈیسک) شمالی اٹلی کے مشہور پہاڑی سیاحتی مقام پیڈمونٹ میں آہنی تار ٹوٹنے سے کیبل کار 65فٹ کی بلندی سے زمین پر آگری، خوفناک حادثے میں 14افراد ہلاک، ایک بچہ زخمی ہوگیاجس کی حالت تشویشناک ہے۔مقامی میئر مارسیلہ سیورینوکے مطابق حادثہ کیبلوں میں سے ایک کے ٹوٹنے کے سبب ہوا ۔کورونالاک ڈاؤن کےاختتام پر صرف ایک ماہ قبل دوبارہ کھولی گئی کیبل کارسرورس مسافروں کو مغربی الپس کے پیڈمونٹ خطے میں اسٹریسا موٹارون لائن کی چوٹی پر لے جارہی تھی4ہزار 900فٹ بلند پہاڑی سٹیشن سے صرف 1 ہزار فٹ کی مسافت پرہفتے کی رات 12بجے کے قریب آہنی تار ٹوٹنے سے پہاڑی علاقے میں 65فٹ نیچے آگری اور زخمی بچے کے سوا تمام 14افراد موقع پرچل بسے۔حکام نے امدادی کارروائیاں کرکے لاشوں اور زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *