Categories
Breaking news

اٹارنی جنرل کا حلف نامہ جمع کرانے کیلئے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو خط

اٹارنی جنرل کا حلف نامہ جمع کرانے کیلئے سابق چیف  جج  گلگت بلتستان رانا شمیم کو خط

اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید نے عدالتی حکم کی روشنی میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو خط لکھ دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کو اصل حلف نامہ جمع کرانے اور اس کے ساتھ تحریری جواب داخل کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید کی جانب سے رانا شمیم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ سابق چیف جسٹس کےخلاف بیان کا حلف نامہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن کودیا جائے اور حلف نامے کی کاپی سربمہر لفافے میں پاکستانی ہائی کمیشن لندن کو بھیجی جائے۔

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ پاکستانی ہائی کمیشن حلف نامہ بذریعہ وزارت خارجہ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھیجے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.