Categories
Breaking news

آپ چاہتے ہیں کہ کیس چلتا رہے اور آپ کے جہاز بھی چلتے رہیں، عدالت کا پی آئی اے طیارہ حادثہ پر اظہارِ برہمی

Advertisement
Advertisement

 پی آئی اے طیارہسندھ ہائی کورٹ نے چترال پی آئی اے طیارہ حادثے کی شفاف تحقیقات کرانے کی درخواست کی سماعت کے دوران سول ایوی ایشن حکام پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔

عدالتِ عالیہ میں سول ایوی ایشن نے چترال طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ نے سول ایوی ایشن حکام پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2016ء کا واقعہ ہے اور ابھی تک انکوائری مکمل نہیں کی۔

عدالتِ عالیہ نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ کیس چلتا رہے اور آپ کے جہاز بھی چلتے رہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے سول ایوی ایشن کو حکم دیا کہ اس معاملے پر 8 ستمبر تک حتمی رپورٹ پیش کریں۔

سندھ ہائی کورٹ میں طیارہ حادثے کی تحقیقات اور اس کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کے لیے اقبال کاظمی نے درخواست دائر کی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *