Categories
Breaking news

آپ نے ایسا کیا کیا کہ امریکا آپ کیخلاف سازش کرے، مولا بخش چانڈیو

آپ نے ایسا کیا کیا کہ امریکا آپ کیخلاف سازش کرے، مولا بخش چانڈیو

پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ آپ نے ایسا کیا کیا کہ امریکا آپ کے خلاف سازش کرے۔

حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان کی پالیسیاں ناکام ہوئیں، کارکردگی کے بارے میں بتانے کو کچھ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ آج کے دن غصہ والی بات کم کریں، مسجد نبویﷺ میں جو واقعہ ہوا ہے اس کو دیکھ کر لوگ رو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تین چار دن ہو گئے، جس وقت بھی وہ بات یاد آتی ہے تکلیف ہوتی ہے، اب آپ کے گلے پڑی ہے تو آپ کہتے ہیں کہ مذہب پر بات نہ کریں۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہم اپنےمفاد کے خاطر ملک کو انتشار کا شکار نہیں کرتے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.