Categories
Breaking news

آٹھ سالہ بیٹی کا قاتل باپ گرفتار

آٹھ سالہ بیٹی کا قاتل باپ گرفتار

لاہور میں سی آئی اے سول لائنز ڈویژن پولیس نے دوسری بیوی کو خوش کرنے کے لئے 8 سالہ سگی بیٹی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس انویسٹی گیشن ونگ کے مطابق تھانہ ہڈیارہ کے علاقے میں ملزم ارشد نے 8 سالہ بیٹی حبیبہ کو قتل کیا اور خودکشی کا ڈرامہ رچا دیا۔

پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم ارشد نے پہلی بیوی کو طلاق دے رکھی تھی اور ایک بیٹا اور بیٹی کو اپنے پاس رکھاہوا تھا۔

دوسری بیوی کا دونوں بچوں کی وجہ سے اپنے شوہر ارشد سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا، ملزم نے دوسری بیوی کو خوش کرنے کے لیے بیٹی کا گلا کاٹ دیا تھا، گرفتاری کے بعد ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.