Categories
Breaking news

آنے والا وقت کراچی کیلئے ہرا بھرا ہوگا، مرتضیٰ وہاب

برنس گاڑن میں شجرکاری کی ہے، مرتضیٰ وہاب
برنس گاڑن میں شجرکاری کی ہے، مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ آنے والا وقت کراچی کے لیے ہرا بھرا ہوگا، دنیا کے سامنے ہم اپنا مثبت امیج اجاگر کرتے رہیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ پر برنس گارڈن کی تزئین و آرائش کا افتتاح کردیا ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برنس گاڑن میں شجرکاری کی ہے، پارک کے اطراف واکنگ ٹریک بھی بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ برنس گارڈن میں نئے داخلی و خارجی دروازے نصب کیے گئے، مذکورہ گارڈن شہریوں کے لئے اچھی تفریح کا ذریعہ بنے گا، شہری اپنی فیملیز کے ہمراہ برنس گارڈن آکر لطف اندوز ہوں، ماضی کا یہ بڑا پارک خستہ حالی کا شکار تھا۔

ہم عمران خان نہیں جو یو ٹرن لے لیں، مرتضیٰ وہاب

پیپلز پارٹی کے رہنما اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان نہیں جو یو ٹرن لے لیں، بلدیاتی قانون پر جو کٹمنٹ کی ہے اسے پورا کریں گے، صحت اور تعلیم کے حوالے سے جو اتفاق ہوا ہے اس پر ترمیم لے آئیں گے

ان کا کہنا تھا کہ کے ایم سی نے جب پارک کھولنے کا فیصلہ کیا تب کئی مشکلات نظر آئیں، پیپلز اسکوائر بنایا ہے، اس کے ساتھ 1927 کے قدیم پارک کو بھی بحال کیا۔

مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہری نہ صرف پارک بلکہ میوزیم کو بھی دیکھ سکیں گے، برنس گارڈن کا دوسرا داخلہ سیکریٹریٹ کی طرف رکھا ہے، پارک سے متصل ٹیرس گارڈن بھی ہے، اس کو بھی بحال کیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کوئی نئے اختیارات نہیں، کوئی اضافی فنڈز نہیں، ہماری ترجیحات کام کرنا ہے، بہار کی آمد آمد ہے، ہم فروٹ گارڈن بھی بنائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.