Categories
Breaking news

آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں رانا ثناء کی ضمانت کنفرم

Advertisement
آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں رانا ثناء کی ضمانت کنفرم

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ کی آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔

عدالت میں رانا ثنا اللّٰہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عبوری ضمانت کی توثیق کی گئی اور 50 پچاس لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا۔

سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ 2001 ء میں یہ ناظم کا الیکشن نہیں جیت سکے،جس وقت یہ سیاست میں آئے تو ان کے پاس اسکوٹر، 10 کنال زمین اور 6 مرلے کا گھر تھا۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ رانا ثناءاللّٰہ نے ایک کمپنی بنائی لیکن اس سے کوئی اثاثے نہیں بنائے، الیکشن کمیشن کے روبرو اثاثوں کی مالیت بہت کم ظاہر کی، 2012ء سے 2016ء میں فیصل آباد میں پورا فلور خریدا۔

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ یہ 3 کروڑ 50 لاکھ کی خریدتے ہیں اور ظاہر 82 لاکھ کرتے ہیں،2013 ءمیں 2 فارم ہاؤس 51 لاکھ 20 ہزار کے خریدتے ہیں، پھر 4 سال بعد اسی شخص کو فارم ہاؤس 8 کروڑ 25 لاکھ کا فروخت کر دیتے ہیں۔

نیب نے کہا کہ رانا ثناءاللّٰہ الرحمٰن گارڈن میں 4 دکانیں 26 لاکھ کی ظاہر کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *