Categories
Breaking news

آصف زرداری کی گرنے سے چوٹیں لگنے کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع

آصف زرداری کی گرنے سے چوٹیں لگنے کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے گرنے سے چوٹ لگنے کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادی گئی۔

آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

x
Advertisement

میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو گرنے سے سر میں چوٹیں آئیں، انہیں 22 نومبر کو اسپتال میں دوبارہ داخل کروایا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ آصف زرداری رات کو گرگئے تھے، جس کے باعث انہیں اسپتال لایا گیا تھا، سابق صدر کو گرنے سے سر میں چوٹیں آئی ہیں۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق سابق صدرکو گرنے کے بعد سر میں سوجن کی شکایت تھی، ان کو سینے کے بائیں طرف درد کی شکایات بھی تھی۔

رپورٹ کے مطابق چلنے سے درد سینے سے بائیں بازو کی طرف بڑھ رہا تھا،آصف زرداری کوکمرکےنچلےحصے میں کھنچاؤ اور درد کی شکایت تھی۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق تفصیلی معائنے کے بعد معلوم ہوا آصف زرداری کے آکسیپٹل میں خون جمع ہے۔

رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کا نیورو، آرتھوپیڈکل اور اسپائنل سرجن نے معائنہ کیا۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق سابق صدر کے دماغ کا سی ٹی اسکین کیا گیا اور آصف زرداری کو میڈیکل بنیادوں پر مزید سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *