Categories
Breaking news

آصف زرداری کی لوگوں کو ماسک پہننے کی نصیحت

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے قریبی افراد کو عدالت نے ماسک پہننے کی ہدایت کی۔

آصف علی زرداری کی عدالت میں پیشی کے موقع پر اُن کے اردگرد موجود افراد نے ماسک نہیں پہن رکھا تھا۔

سابق صدر اس موقع پر قریب موجود افراد کو ماسک پہننے کی نصیحت کرتے رہے ہیں۔

پی پی شریک چیئرمین کی اپنی پارٹی کے زیر انتظام صوبے سندھ میں کورونا وائرس کی بڑھتی شرح پر انتظامیہ خاموش ہے۔

شہریوں کی بڑی تعداد ماسک نظر انداز کررہی ہے جبکہ اس پابندی پر عمل درآمد کرانے میں صوبائی حکومت بھی دلچسپی نہیں دکھا رہی۔

صوبے بھر کے تعلیمی اداروں، دفاتر، سڑکوں، شاپنگ سینٹر اور شادی بیاہ کی تقریبات سمیت دیگر مقامات پر لوگ ماسک کے بغیر انٹری دیتے ہیں، جنہیں نہ کوئی روکنے والا ہے اور نہ ہی کوئی ٹوکنے والا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *