Categories
Breaking news

آصف زرداری سے منظور وٹو کی ملاقات

آصف زرداری سے منظور وٹو کی ملاقات

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔

لاہور میں ہونے والی ملاقات میں میاں منظور وٹو نے آصف علی زرداری سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

سابق صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعلیٰ اور موجودہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے بھی آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی۔

ملاقات میں سابق صدر اور پرویز الہٰی نے ملکی اور پنجاب کی سیاست اور جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی کے متحرک ہونے پرگفتگو کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *