
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی نااہلی کے لیے دائر کی گئیں درخواستیں مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ بطور جج منتخب نمائندوں پر بالادستی کا دعویٰ نہیں، صادق اور امین کا اعلیٰ پیمانہ منتخب نمائندوں کے علاوہ کسی آفس ہولڈر کے لیے موجود نہیں۔
تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ پیمانہ ان غیر منتخب لوگوں کے لیے بھی نہیں جن کی حکومت میں اس ملک کی آدھی عمر گزری ہے، 62 ون ایف کے تحت نااہلی کے گہرے اثرات ہوتے ہیں، پارلیمنٹ نمائندوں کی خود احتسابی کا اپنا میکنزم بنا سکتی ہے۔
عدالتِ عالیہ نے تفصیلی تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ فواد چوہدری اور آصف زرداری کسی کورٹ آف لاء سے سزا یافتہ نہیں، دونوں عوامی نمائندوں کی نااہلی متنازع حقائق پر مانگی گئی ہے، متنازع حقائق کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران دونوں نمائندوں کے سیاسی مخالفین فائدہ اٹھائیں گے، تحقیقات کے بعد دونوں اہل بھی قرار پائیں تو وہ ان کو ہوئے نقصان کا مداوا نہیں، عدالتوں کے ایسی تحقیقات میں پڑنے سے عوام کا منتخب نمائندوں پر اعتبار کم ہوتا ہے، عدالتوں کے ان معاملات میں پڑنے سے عام سائلین کا وقت بھی ضائع ہوتا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف کو اسی عدالت نے نااہل قرار دیا تھا، 7 ماہ بعد سپریم کورٹ نے ان کی اپیل منظور کر لی، اس دوران خواجہ آصف کے حلقے کے عوام نمائندگی سے محروم رہے، یقیناً اس دوران خواجہ آصف کو سیاسی نقصان اور بدنامی کا سامنا بھی رہا۔
چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے تفصیلی فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ نااہلی کا فیصلہ دینے میں کسی بھی غلطی سے ناقابلِ تلافی نقصان ہوتا ہے، عوام کو ہی اختیار ہونا چاہیے، وہ فیصلہ کریں کہ ان کی نمائندگی کون کرے گا، اکیلے عوام ہی طے کر سکتے ہیں کہ کون صادق اور امین ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی: شیر شاہ کباڑی بازار میں 20 دکانیں جل گئیں، فائر فائٹر زخمی
کراچی کے علاقے شیر شاہ میں واقع مشہور و معروف کباڑی بازار میں آگ لگ گئی، آگ بجھانے کے دوران فائر فائٹر زخمی ہو گیا۔
-
مصطفیٰ نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔
-
عرب ممالک بھیجنے کا جھانسا دیکر منشیات اسمگل کرنیوالا گروہ گرفتار
اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے سندھ میں اہم اور بڑی کارروائیوں کے دوران منشیات کی عرب ممالک میں اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے مرکزی کرداروں کو گرفتار کر لیا ہے۔
-
رسولؐ نے راستے بند کرنے کے عمل کو شیطانی قرار دیا: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
سڑکوں اور راستوں کی بندش پر سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے راستے بند کرنے کے عمل کو شیطانی قرار دیا ہے۔
-
دادو: اسکولوں میں پانی جمع، تعلیمی سلسلہ خطرے میں پڑگیا
اسکولوں میں پانی جمع ہونے سے 50 ہزار سے زائد بچوں کا تعلیمی سلسلہ خطرے میں پڑ گیا ہے۔
-
ارشد شریف پر تشدد کی شہادتیں انتہائی قابل مذمت ہیں، فواد چودھری
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ان معاملات پر متحرک کردار ادا کرے، ایک عمومی ردعمل کافی نہیں ہوگا۔
-
لانگ مارچ کی ڈرون اور CCTV کیمروں سے نگرانی کی جائیگی، وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں سے لانگ مارچ اور اسکے روٹ کی نگرانی کی جائے گی، روٹ کی عمارتوں پر پولیس کمانڈوز تعینات کیے جائیں گے۔
-
حقیقی آزادی کی تحریک پاکستانیوں کیلئے ہے، عمران خان
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان بننے کے بعد یہ سب سے اہم حقیقی آزادی کی تحریک ہے۔
-
ن لیگی رہنما امتیاز باگڑی کو وزیرآباد پولیس نے حراست میں لے لیا
مسلم لیگ (ن) کے سابق یوسی چیئرمین امتیاز باگڑی کو پولیس نے وزیر آباد سے حراست میں لے لیا ہے۔
-
عمران خان پر حملے میں استعمال اسلحے اور گولیوں کے خول حاصل کرلیے گئے، پی ٹی آئی
اعلامیے کے مطابق فیصل آباد اور ملک کے دیگر حصوں سے قائدین قافلوں کی شکل میں راولپنڈی کی جانب بڑھیں گے، ملک بھر سے قافلے نومبر کے تیسرے ہفتے میں راولپنڈی پہنچیں گے۔
-
کاش ’کرکٹر‘ بھی قوم میں اتحاد پیدا کرنے کا ذریعہ بنتا، احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کرکٹ قوم کو متحدہ کرتی ہے کاش کرکٹر بھی قوم میں اتحاد پیدا کرنے کا ذریعہ بنتا۔
-
عمران خان پر حملہ: ابتدائی فرانزک رپوٹ میں کم از کم حملہ آور 2 تھے، عمر سرفراز چیمہ
مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کی ابتدائی فرانزک رپورٹ کے مطابق حملہ آور کم از کم 2 تھے۔
-
وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اہم فیصلے متوقع
ملاقات میں مریم نواز اور سلیمان شہباز شریف بھی موجود تھے، جلد اہم فیصلے متوقع ہیں۔
-
سود کیخلاف فیصلے پر اپیلیں واپس لینے کا اعلان خوش آئند ہے، طاہر اشرفی
وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے سود سے متعلق اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
-
بلوچستان کے حالات کے ذمے دار ضیاء لانگو جیسے سیاستدان ہیں، وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ
وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات کے ذمے دار ضیاء لانگو جیسے سیاستدان ہیں، جو حقائق مسخ کرتے ہیں۔
-
پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ایم ٹو موٹر وے کھود ڈالی
کارکن کرسیاں ڈال کر بیٹھ گئے، ایم ٹو موٹر وے کے دونوں اطراف شاہراہ کو کھود کر خیمے نصب کیے گئے ہیں۔