ٹینس کے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں تماشائیوں کا داخلہ 5 روز کیلئے بند کردیا گیا، کل سے میچز کے دوران فینز نہیں ہوں گے۔ٹینس آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وکٹوریہ گورنمنٹ نے کورونا وائرس کے کیسز کے بعد 5 روز کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے، جس کے سبب آئندہ 5 روز تک تماشائیوں کا داخلہ بند رہے گا۔لیا نے کہا ہے کہ آسٹریلین اوپن کے مقابلے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے جبکہ اس دوران کوویڈ 19 پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گاانتظامیہ کے مطابق کل سے ہونے والے میچز کے دوران فینز نہیں ہوں گے۔ٹینس آسٹریلیا نے کہا ہے کہ شائقین کو ٹکٹ مکمل طور پر ری فنڈ کئے جائیں گے، اس کے لیے طریقہ کار کا اعلان جلد کریں گے۔
