Categories
Breaking news

آسٹریلیا کیلئے شاہین آفریدی اور عماد وسیم خطرناک ہیں: بریڈ ہاگ

سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہاگ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف شاہین آفریدی اور عماد وسیم خطرناک باؤلرز ہیں۔اپنے ایک تبصرے میں سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہاگ نے کہا کہ ’آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں شاہین شاہ آفریدی ایک خطرناک باؤلر ثابت ہوسکتے ہیں۔‘
بریڈ ہاگ نے کہا کہ ’فنچ اور وارنر کے خلاف پاکستان کے اوپننگ باؤلرز میرے لیے ایک بڑا درد سر ہیں۔‘ہاگ نے یہ بھی کہا کہ ’ڈیوڈ وارنر بائیں ہاتھ کے باؤلرز کے خلاف اتنا اچھا نہیں کھیل سکتے جتنا وہ دائیں ہاتھ کے تیز رفتار کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہیں۔‘
اُنہوں یہ بھی مشورہ دیا کہ آسٹریلیا کو عماد وسیم کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیے جو بائیں ہاتھ سے گیند کراتے ہیں۔بریڈ ہاگ نے کہا کہ ’عماد وسیم، فنچ کے لیے سردرد ثابت ہوسکتے ہیں کیونکہ وہ اپنی بولنگ سے فنچ کو پھنسا سکتے ہیں۔‘آخر میں اُنہوں نے کہا کہ ’میرے لیے آج کا سیمی فائنل بہت اہم ہے کیونکہ مجھے دیکھنا ہے کہ آسٹریلیا آج جیتتا ہے یا ہار جائے گا۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published.