Categories
Breaking news

آسٹریلیا اور بھارت کا دوسرا ٹیسٹ کل شروع ہوگا

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل سے میلبرن میں شروع ہوگا، آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر کا کہنا ہے کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی کریں گے۔پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف بھارت کو بدترین شکست کا سامنا ہوا ، ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھارتی ٹیم صرف 36 رنز پر ڈھیر ہوگئی، آسٹریلیا نے 8 وکٹ سے میچ جیت کر سریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔آسٹریولی ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر کا کہنا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کے لئے آسٹریلوی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ،کیونکہ ڈیوڈ وارنر تاحال فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔میلبرن میں بھارت کے خلاف وہی گیارہ کھلاڑی میدان میں اتاریں گے جنہوں نے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو شکست دی تھی ، دوسری جانب بھارتی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے روی چندر ایشون کی جگہ روندرہ جڈیجا کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *