Categories
Breaking news

آزرو کیس، علی اظہر کا کورونا وائرس ٹیسٹ کرانے کا حکم

Advertisement
آزرو کیس، علی اظہر کے جسمانی ریمانڈ میں 10 نومبر تک توسیع

اسلام قبول کر کے پسند کی شادی کرنے والی تیرہ سالہ لڑکی آرزو راجا کے مبینہ شوہر ملزم علی اظہر کے جسمانی ریمانڈ میں 10 نومبر تک توسیع کردی گئی، ساتھ ہی اس کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

Advertisement

آرزو کے اغواء سے متعلق والدین کی درخواست پر سماعت ہوئی، پولیس نے ملزم علی اظہر کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے علی اظہر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

Table of Contents

x
Advertisement

دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، اُمید ہے میڈیکل بورڈ 9 نومبر کو رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کرے گا۔

مجھے شوہر سے الگ نہ کیا جائے، آرزو کا عدالت میں بیان

سندھ پولیس کی جانب سے 13 سالہ نو مسلم آرزو راجا اور اُس کے مبینہ شوہر علی اظہر کو سخت سیکیورٹی میں سندھ ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسرنے کہا کہ میڈیکل بورڈ آرزو کی عمر کا تعین کرے گاجبکہ رپورٹ آنے کے بعد آرزو کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔

علی اظہر کے وکیل نے کہا کہ آرزو نے گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوکر اپنا بیان دہرادیا، سندھ ہائی کورٹ نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا۔

دوسری جانب وکیل سرکار نے کہا کہ دیگر تفتیش باقی ہے، علی اظہر کا ریمانڈ دیا جائے، جس کے بعد عدالت نے علی اظہر کے جسمانی ریمانڈ میں 10 نومبر تک توسیع کردی۔

نو مسلم آرزو کے مبینہ شوہر کا پہلا بیان سامنے آگیا

تیرہ سالی آرزو راجا سے مبینہ نکاح کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار شخص کو آج ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

اس کے علاوہ عدالت نے ملزم علی اظہر کا کورونا ٹیسٹ بھی کرانے کا حکم دے دیا۔ اس حوالے سے عدالت کا کہنا ہے کہ آزادانہ تحقیقات کے لیے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جارہی ہے۔

تفتیشی افسرنے موقف اختیار کیا کہ ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانا ہے اور مفرور ملزمان کو گرفتار کرنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *