Categories
Breaking news

آزاد کشمیر: کار کھائی میں جاگری، 6 افراد جاں بحق

Advertisement
آزاد کشمیر: کار کھائی میں جاگری، 6 افراد جاں بحق

آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں ایک کار کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

مری: کار کھائی میں گر گئی، ایک خاندان کے 6افراد جاں بحق

مری کے قریب کار کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں …

آزاد کشمیر پولیس کے مطابق کار کھائی میں گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچیاں بھی شامل ہیں۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

پولیس کا کہنا ہے کہ کار نکیال سے کوٹلی جا رہی تھی جو تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔

جاں بحق افراد کا تعلق نکیال کے نواحی گاؤں موہڑہ نارہ سے تھا، جن کی لاشیں اور 1 زخمی کو ڈسٹرکٹ اسپتال کوٹلی منتقل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *