Categories
Breaking news

آزاد کشمیر میں آج یوم حق خود ارادیت منایا جارہا ہے

آزاد کشمیر میں آج یوم حق خود ارادیت منایا جارہا ہے، آزادی چوک سے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن تک شہری مارچ کریں گے۔

آزادی چوک سے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن تک نکالی جانے والی ریلی میں حکومتی وزراء اور اعلیٰ عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔

آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع میں بھی بھارتی مظالم کے خلاف ریلیاں اور مظاہرے ہوں گے۔

اقوام متحدہ کو وعدے کا پاس رکھنا چاہیے، صدر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کشمیر کے یوم حق خود ارادیت کے موقع اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تنازع کشمیر کا اقوام متحدہ کی زیر نگرانی جمہوری طریقہ سے فیصلہ کیا جائے

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کشمیر کے یوم حق خود ارادیت کے موقع اپنے پیغام میں کہا کہ تنازع کشمیر کا اقوام متحدہ کی زیرنگرانی جمہوری طریقے سے فیصلہ کیا جائے، تنازع کشمیر کا آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری سے فیصلہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ نے آج ہی کے دن کشمیریوں کو پاکستان یا بھارت کے ساتھ الحاق کا حق دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.