
آزاد کشمیر کے علاقے عباس پور میں مبینہ طور پر گھر میں مہمان بن کر آئے 2 افراد نے ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، فائرنگ سے مقتول کا بھانجا بھی زخمی ہو گیا۔
اہلِ خانہ نے مزاحمت کر کے دونوں افراد کو کلہاڑیوں کے وار کر کے زخمی کر دیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز عباس پور کے نواحی علاقے کوٹ میں پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر 2 افراد عزیز شاہ نامی شخص کے گھر مہمان کے طور پر آئے تھے۔
Table of Contents
پیر آباد ، پراسرار طور پر گولی چلنے سے گھر میں مہمان جاں بحق
کراچی پیر آباد کے علاقے میں گھر میں پر اسرار طور…
اہلِ خانہ نے بیان دیا کہ مقتول کی عدم موجودگی میں مہمانوں کی چائے سے تواضع کی گئی اور جیسے ہی عزیز شاہ اپنے گھر میں داخل ہوا تو مہمان مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ سے عزیز شاہ جاں بحق اور فائرنگ کی آواز سن کر آنے والا بھانجا زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مزاحمت کرتے ہوئے اہلِ خانہ نے دونوں افراد پر کلہاڑیوں کے وار کیے جن سے دونوں ملزمان زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے دونوں افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
ایس پی پونچھ وحید گیلانی کے مطابق فائرنگ اور قتل کے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی: آج شام گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
محکمۂ موسمیات کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
-
کراچی، لاہور، اسلام آباد میں اومی کرون کیسز میں اضافہ
کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں اومی کرون کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کراچی میں مزید 23 افراد میں اس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
-
ملک کے مختلف علاقوں میں دھند، موٹر ویز بند
رپورٹس کے مطابق شدید دھند کے باعث ملتان سکھر موٹر وے بھی جزوی طور پر بند کی گئی ہے۔
-
پیپلزپارٹی نے کوئی فارن فنڈنگ نہیں لی، سلیم مانڈوی والا
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں سارے ملک نے خودساختہ صادق امین کا تماشا دیکھ لیا۔
-
کے پی کے بلدیاتی الیکشن میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی امن و امان قائم رکھنے میں ناکامی پرفوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا۔
-
سیکورٹی فورسز کا مختلف علاقوں میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد نے سیکورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔
-
رواں ہفتے ملک میں مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا حالیہ سلسلہ مزید شدت کیساتھ جمعرات سے بلوچستان میں داخل ہوگا، مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو بالائی علاقوں میں پھیل جائے گا۔
-
سندھ میں آج کورونا کے مزید 556 کیسز، ایک مریض کا انتقال
سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 556 کیسز سامنے آئے، جبکہ دو لاکھ 20 ہزار سےزائد افراد کو ویکسین لگائی گئی۔
-
صرف مذمت سے کام نہیں چلے گا، دنیا کو بھارت پر پابندیاں لگانی چاہئیں، مشال ملک
کشمیر میں کورونا کی نئی لہر پھیل رہی ہے، کوئی پرسان حال نہیں، چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن
-
کراچی سے جانے والی مال بردار گاڑی کو ٹنڈوآدم کے قریب حادثہ، اپ ٹریک بند
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ مال بردار گاڑی کی ڈی ریلنگ کی وجہ سے پٹڑی کو نقصان پہنچا۔
-
بلوچستان میں بارشیں تو تھم گئیں، تباہی کی داستان چھوڑ گئیں
گوادر، کیچ کے مختلف علاقوں میں کئی مکانات، چھتیں اور دیواریں گریں، سیوریج کا نظام تباہ ہوا تو پانی بھی گھروں میں داخل ہوگیا۔
-
سوئی سدرن کے وکیل کراچی کے گھریلو صارفین کا کیس لڑنے میں پھر ناکام
کراچی کے وہ علاقے جو سردی بڑھنے کے ساتھ ہی گیس سے محروم ہوگئے ہیں وہ اب مزید گیارہ جنوری تک گیس سے محروم ہی رہیں گے۔
-
کراچی: سچل پولیس کی کارروائی، دہرے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
ایس ایس پی ایسٹ قمر جسکانی کے مطابق ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔
-
اومی کرون خیبر پختونخوا بھی پہنچ گیا
مانسہرہ میں اومی کرون کے پہلے کیس کی تشخیص ہوئی ہے اور اس متاثرہ شخص کو قرنطینہ کردیا گیا ہے، محکمہ صحت
-
فلاڈیلفیا: رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 13 افراد ہلاک
امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ہاوسنگ اپارٹمنٹس میں آگ لگنے سےسات بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
-
اکاؤ نے پاکستان سول ایوی ایشن پر عائد تمام پابندیاں ختم کردیں
انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اکاؤ نے بذریعہ خط اپنے تمام سیفٹی اعتراضات واپس لے لئے۔