Categories
Breaking news

آزاد جموں وکشمیر کےانتخابات 25 جولائی کو کرانے کا فیصلہ

آزاد جموں وکشمیر کےانتخابات 25 جولائی کو کرانے کا فیصلہ

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے گیارہویں عام انتخابات کاشیڈول جاری کر دیا گیا، 25جولائی کو انتخابات منعقد ہوں گے۔

مظفر آباد میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا اور ممبران الیکشن کمیشن نے پریس کانفرنس میں انتخابی شیڈول کا اعلان کیا۔

آزاد کشمیر کے 33، مہاجرین جموں کشمیرکے12 حلقوں میں انتخابات ہوں گے، گزشتہ انتخابات کی نسبت 4 انتخابی حلقوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

انتخابات کے سلسلے میں 21جون تک کاغذات نامزدگی داخل کرائےجاسکیں گے ، 22 جون کوکاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی، اسی روز امیدواروں کی فہرست جاری ہو گی، 28 اور 29 جون تک اعتراضات داخل کرائے جاسکیں گے, جبکہ 30 جون تک اپیلیں کی جاسکیں گی۔

2جولائی تک کاغذات کی واپسی ہوگی، 3جولائی کوامیداروں کی فہرست آویزاں کی جائے گی۔

انتخابات میں 28لاکھ 17 ہزار 90 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، مرد ووٹرز کی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار347 ہے، خواتین ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار739 ہے۔

واضح رہے کہ این سی او سی نے 2 ماہ الیکشن ملتوی کرنے کی سفارش کی تھی، تاہم آزاد کشمیر عبوری ایکٹ کے مطابق 29 جولائی سے قبل الیکشن کا انعقاد لازم ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *