Categories
Breaking news

آروز راجہ کیس میں پولیس نے مہلت مانگ لی

Advertisement
آروز کم عمری شادی کیس:پولیس نے مہلت مانگ لی

نومسلم آرزو فاطمہ راجا کے مبینہ اغوا اور کم عمری کی شادی کے کیس میں پولیس نے عدالت سے مزید مہلت مانگ لی۔

سٹی کورٹ کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو جیل حکام نے آرزو کے شوہر علی اظہر کو پیش کردیا۔

Table of Contents

x
Advertisement

تفتیشی افسرن نے عدالت میں عبوری چالان جمع کروانے کے لیے مزید مہلت طلب کرلی اور کہا کہ ڈی این اے کراس میچنگ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عدالت کے سامنے تفتیشی افسر نے یہ بھی کہا کہ دیگر شواہد اور معاملے کی تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید وقت دیا جائے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے چالان جمع کروانے کے لیے مزید 3 روز کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *