آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ترکی کی بری فوج کےچیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی و پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، ہمارے تعلقات کی جڑیں گہری ،ثقافتی اور مذہبی وابستگیوں میں جڑی ہوئی ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ملاقات میں افغانستان میں امن اور مفاہمت کے اقدامات کی اہمیت سمیت افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات میں فریقین نے تربیت اور انسداد دہشت گردی میں عسکری تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترک چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ترک چیف آف جنرل اسٹاف نے افغان صورتحال، بارڈر مینجمنٹ اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس جاری
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا، اجلاس میں افغان صورتحال اور قومی سلامتی کے دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔
-
راجن پور: مغوی ہندو تاجر 45 ڈاکوؤں کے بدلے رہا
مغوی ہندو تاجر چندرلال کو ڈاکوؤں نے چھوڑ دیا، انہیں31 روز قبل کچہ شاہوالی سے ڈاکوؤں نے اغواء کیا تھا
-
منی بجٹ سے ملک کا کباڑا ہوجائے گا، شہباز شریف
مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ تین سال میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے ملک کا وہ کباڑا نہیں کیا جو منی بجٹ سے ہوجائے گا
-
کراچی میں ایک بار پھر بادل برسنا شروع
شہر قائد کراچی میں بارش میں کچھ وقفے کے بعد بادلوں نے دوبارہ برسنا شروع کر دیا ہے ۔
-
عمران خان جس پاکستان کی بات کرتے ہیں وہ قائداعظم کا پاکستان ہے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان جس پاکستان کی بات کرتے ہیں وہ قائداعظم کا پاکستان ہے،آج سب سے بڑا چیلنج ہے کہ قائداعظم کے پاکستان کو واپس کیسے لانا ہے۔
-
اعجاز احمد قریشی نے وفاقی محتسب کے عہدے کا حلف اٹھالیا
اعجاز احمد قریشی نے وفاقی محتسب کے عہدے کا حلف اٹھالیا، تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی
-
بینظیر بھٹو کی برسی پر شہباز شریف کا پیغام
مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم اور جمہوریت کی دلیر آواز تھیں
-
ایڈمنسٹریٹر KMC کو 2 ہفتوں میں عسکری پارک واپس لینے کا حکم
سپریم کورٹ نے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کو دو ہفتوں میں عسکری پارک واپس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پارک کا انتظام سنبھالیں، وہاں قائم شادی ہال کی عمارت ختم کرائیں، پارک عوام کیلئے استعمال کیا جائےاور عوام سے کوئی چارجز وصول نہ کئے جائیں ۔
-
بےنظیر بھٹو کی برسی، گڑھی خدا بخش میں جلسے کی تیاریاں مکمل
شہید بےنظیر بھٹو کی 14ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں تعزیتی جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں
-
کوٹ لکھپت جیل نواز شریف کا انتظار کر رہی ہے، حسان خاور
پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل نواز شریف کا انتظار کر رہی ہے، سابق وزیر اعظم کی واپسی کی باتیں ایسے ہو رہی ہیں جیسے وہ ورلڈ کپ جیت کر آ رہے ہیں
-
میئر پشاور کی نشست، PTI رہنماؤں میں اختلافات بڑھ گئے
میئر پشاور کی نشست ہارنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کے درمیان اختلافات بڑھ گئے
-
وجیہہ سواتی قتل کیس، تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا گیا
راولپنڈی میں پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کیس کی تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے۔
-
نواز شریف ہی ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے، رانا ثناء اللّٰہ
مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کاکہنا ہے کہ موجودہ نااہل ٹولے کا وقت ختم ہوچکا ہے، میاں نواز شریف کی اگلے سال واپسی ہوگی، ٹائم ٹیبل نہیں دے سکتا۔
-
سینیٹر شوکت ترین نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
سینیٹر شوکت ترین نے وزیرِ خزانہ کے عہدےکا حلف اٹھا لیا۔
-
کسی کیخلاف فیصلہ کرنے سے پہلے سن لینا چاہیے، مرتضیٰ وہاب
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ میں نے عدالت سے معافی مانگی ہے، میں بڑے احترام کے ساتھ عدالت میں اپنی بات کر رہا تھا، کسی کے خلاف فیصلہ کرنے سے پہلے سن لینا چاہیے۔
-
تھنڈر سیلز کراچی کی جانب بڑھ رہے ہیں، ماہرین موسمیات
ماہرین موسمیات کے مطابق تھنڈر سیلز شہر قائد کی جانب بڑھ رہے ہیں جس کے نتیجے میں مزید بارش کا امکان ہے، دوپہر میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔