Categories
Breaking news

آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ

Advertisement
Advertisement

آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ تیاریوں اور سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کیا۔

اس موقعے پر آرمی چیف کو علاقائی اور قومی سیکیورٹی کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے نیشنل سیکیورٹی کے لیے آئی ایس آئی کی انتھک کوششوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *