Categories
Breaking news

آرمی چیف سے یونان کے سفیر کی الوداعی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے پاکستان میں یونان کے سفیر نے الوداعی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، افغانستان کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون اور افغان عوام کا خوشحال مستقبل یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی بحران روکنے کے لیے مخلصانہ کوششوں پر زور دیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.