Categories
Breaking news

آرمی چیف سے ن لیگی رہنما محمد زبیر 2 بار ملے، آئی ایس پی آر

Advertisement
Advertisement

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے دو بار ملاقاتیں کیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ آرمی چیف اور محمد زبیر کی ملاقاتوں میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سے متعلق باتیں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ جنر ل قمر جاوید باجوہ سے ن لیگی رہنما کی 2 ملاقاتیں ہوئیں اور وہ دونوں ملاقاتیں محمد زبیر کی درخواست پر ہوئیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ایک ملاقات اگست کے آخر میں ہوئی، جس میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے جبکہ دوسری ملاقات 7 ستمبر کو ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان ملاقاتوں میں آرمی چیف نے واضح طور پر کہا کہ قانونی مسائل عدالتوں میں حل ہوں گے جبکہ سیاسی مسائل پارلیمنٹ میں حل ہونے چاہئیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ن لیگی رہنما سے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ ان باتوں سے فوج کو دور ہی رکھا جائے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *