Categories
Breaking news

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اوربل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

Advertisement

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اوربل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں بل گیٹس نے انسداد پولیو مہم کی کامیابی میں تعاون پر پاک فوج کےکردار کو سراہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

Advertisement

General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff (COAS) and @BillGates , Co-Chair of the Bill & Melinda @gatesfoundation , Spoke about Pakistan’s #COVID-19 response and resumption of #polio vaccination campaigns. Mr Gates conveyed his appreciation for Pakistan (1/5)

— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 12, 2020

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں کرونا وبا کی روک تھام اورپولیو مہم کے آغاز پر بات چیت کی گئی، بل گیٹس نے پاک فوج کی قومی مہم سپورٹ کی تعریف کی اور انسداد پولیو مہم کی کامیابی میں تعاون پر پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

… Army for supporting national polio drive and ensuring proper reach and coverage of polio campaigns this year, particularly through involvement of community leaders and influencers. COAS said that it was national cause and national effort. He said that we will call it (2/5)

— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 12, 2020

بل گیٹس سے ٹیلی فونک گفتگو میں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ پولیو مہم کامیاب موبائل ٹیمز، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے باعث ممکن ہوئی ہے، پولیو مہم قومی کاز اور قومی کوشش ہے، پاکستان میں ہربچےکا محفوظ ہونا کامیابی تصور کرتےہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *