Categories
Breaking news

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور امریکی ناظم الامور کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ اور اینجلا ایگلرنے اس دوران مختلف شعبوں میں باہمی تعاون، کورونا وائرس کے خلاف جنگ اور افغان امن عمل پر گفتگو کی۔

آرمی چیف نے دوران گفتگو کہا کہ پاکستان نے افغان امن عمل کیلئے مخلصانہ سپورٹ دی ہے، مستحکم اور پرامن افغانستان خطے بالخصوص پاکستان کے مفاد میں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے تمام شعبوں میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ کی امید کا اظہار کیا۔

دوران ملاقات امریکی ناظم الامور نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور باہمی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *