Categories
Breaking news

آذربائیجان کے فنکار کے تیار کردہ پگھلتے ہوئے قالین توجہ کا مرکز بن گئی

Advertisement
Advertisement

 آذربائیجان کے فنکار کے تیار کردہ پگھلتے ہوئے قالین توجہ کا مرکز بن گئی

مہارت ہو تو ایسی کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں،،آذربائیجان کے فنکارکے تیار کردہ پگھلتے ہوئے قالین توجہ کا مرکز بن گئے،،روایت اور جدتکا ایسا امتزاج شائد ہی کہیں دیکھنے کو ملے

آذربائیجان کے ایک فنکار نے قالین کے خاص ڈیزائینوں سے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا،،ان کی سب سے عمدہ تخلیق وہ قالین ہے جو اوپر سے بالکل درست لگتا ہے لیکن جیسے ہی ہم نیچے دیکھتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہاس کے رنگ بہہ کر زمین پر پھیل گئے ہیں۔

آذربائیجان میں قالین بافی کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے، فائق احمد کے ڈیزائن روایتی انداز سے شروع ہوتے ہیں، لیکن بعد میں ایسا لگتا ہے کہ ڈیزائن خراب ہوگیا ہے

کہیں اس کے پکسل بن جاتے ہیں یا رنگ برنگی بھنور کی شکل اختیار کرلیتے ہیں لیکن فائق اس خوبصورتی سے یہ کام کرتے ہیں کہ ہر قالین شہہ پارہ بن جاتا ہے۔فائق احمد نے ایک قالین کو کچھ اس طرح بنایا ہے کہ اس میں قالین در قالین ایک لامتناہی ڈیزائن کی صورت میں نظر آتا ہے، لیکن ان میں سے بہت کم قالین ہی فروخت کے لیے پیش کئے گئے ہیں،، کیونکہ فنکار کو اپنی ہر تخلیق سے بے پناہ محبت ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *