
ملک میں کورونا وائرس کی وباء کو قابو میں کرنے کے لیے قائم کیے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ، وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا ہے کہ این سی او سی کے آپریشن کا آج آخری دن ہے۔
یہ بات نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ، وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی ہوئی ہے جبکہ اس کی ویکسی نیشن زیادہ ہو چکی ہے۔
اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء سے متعلق ذمے داریاں وزارتِ صحت کو منتقل کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے لیے این سی او سی کی سربراہی باعثِ فخر رہی، پاکستان نے جس طرح کورونا وائرس کی وباء پر قابو پایا، دنیا نے ا س کی تعریف کی۔
ملک میں کورونا وائرس کی صورتِحال
واضح رہے کہ پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی آئی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 47 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 82 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 6 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
Table of Contents
پاکستان: مزید 244 کورونا مریض، 6 اموات رپورٹ
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ صرف 244 کیسز سامنے آئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید صرف 244 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 126 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 355 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار 793 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 8 ہزار 703 زیرِ علاج مریضوں میں سے 439 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 14 لاکھ 85 ہزار 735 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
این سی او سی آج بند کردیا ہے، وزیر اعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج این سی او سی بند کردیا گیا ہے، این سی او سی کی ٹیم اور قیادت کو مبارکباد دیتا ہوں۔
-
شہباز گِل نے ’لیکچر‘ دینے کا اعتراف کرلیا
وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے امریکی پبلک یونیورسٹی میں لیکچر دینے کا اعتراف کرلیا۔
-
جام عبدالکریم نے ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریمنے ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
شیخ رشید نے اگلے 48 گھنٹے اہم قرار دے دیئے
وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہفتہ رات بارہ بجے تک انتظار کریں، سیاست ایک نیا رخ بھی موڑ سکتی ہے
-
پاکستان: مزید 244 کورونا مریض، 6 اموات رپورٹ
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ صرف 244 کیسز سامنے آئے ہیں۔
-
سیاسی کور کمیٹی اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں طلب
وزیر اعظم عمران خان نے سیاسی کور کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر 12 بجے طلب کر لیا۔
-
کوٹری کے بعد حیدرآباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکا
کوٹری کے بعد حیدرآباد میں بھی ریلوے لائن پر دھماکا ہوا ہے
-
عوام جمہوریت کیلئے ووٹ ڈالیں: بیرسٹر سیف
خیبر پختون خوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ عوام جمہوریت کے استحکام کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔
-
عثمان بزدار کا آج وزارتِ اعلیٰ چھوڑنے کا امکان
پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار آج ایوانِ وزیرِ اعلیٰ لاہور میں آخری تقریب میں شرکت کریں گے۔
-
ناراض PTI دھڑوں کے ایک دوسرے سے رابطے
پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض دھڑوں کے درمیان باہمی رابطے ہوئے ہیں۔
-
خاتون اول کے منظور نظر ہونے کی کوئی بات نہیں ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مائنس بزدارکی باتیں کرنے والے میرے پاس آتے ہیں ملتے ہیں، میرے دستخط سے ان کی گاڑی پرجھنڈا لگا، میں دستخط سے انہیں نکال بھی سکتا تھا۔
-
مریم نواز نے ’خفیہ خط‘ کو مذاق قرار دے دیا
خط ہمارے اپنے سفیر کی جانب سے لکھا گیا ہے، ملک کا نام نہیں بتا سکتے
-
سراج الحق نے لوئر دیر میں ووٹ ڈال دیا
امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے لوئر دیر میں واقع جندول ثمر باغ پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
-
کراچی میں آج پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان
کراچی میں آج بھی موسم گرم رہے گا، درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
-
کوٹری؛ ریلوے ٹریک پر دھماکا، ایک فٹ کا ٹکڑا ٹوٹ گیا
کوٹری میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے جس سے ایک فٹ کا ٹکڑا ٹوٹ گیا ہے
-
فواد چوہدری نے اپنے ہی کزن کو ’بے شرم‘ کہہ دیا
فواد چوہدری نے اپنے کزن اور ان کے ہمراہ بیٹھے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کی تصویر پر تبصرہ کیا۔