Categories
Breaking news

آج کے فیصلے سے غیر مناسب صورتحال پیدا ہوگئی، ملک احمد خان

آج کے فیصلے سے غیر مناسب صورتحال پیدا ہوگئی، ملک احمد خان

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے سے غیر مناسب صورتحال پیدا ہوگئی۔

ملک احمد خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب الیکشن کیس میں سپریم کورٹ کے حمزہ شہباز کے خلاف اور پرویز الہٰی کے حق میں آئے فیصلے پر ردعمل دیا۔

آج سے عدلیہ بحالی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے سے انتشار کی فضا قائم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح 10 ووٹ منہا کرانے کا فیصلہ غلط تھا، تو 25 ووٹوں کو نہ گننے کا فیصلہ بھی غلط تھا۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ایک ہی جیسے معاملے پر پہلے ووٹ شمار نہیں ہوئے، اب شمار کیے جارہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ آئین میں مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ کے اختیارات واضح ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *