Categories
Breaking news

آج چوہدری صاحب کی موجودگی میں حکومتی وفد سے تلخی ہوئی، طارق بشیر چیمہ کا انکشاف

آج چوہدری صاحب کی موجودگی میں حکومتی وفد سے تلخی ہوئی، طارق بشیر چیمہ کا انکشاف

مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما طارق بشیر چیمہ نےکہا ہے کہ آج میری حکومتی وفد سے چوہدری صاحب کی موجودگی میں تلخی ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ میں نے حکومتی وفد سے کہا کہ جاؤ جاکر وزیراعظم عمران خان کو کہہ دو کہ میں انہیں ووٹ نہیں ڈالوں گا۔

چوہدری سالک حسین نے پارٹی، خاندان میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین نے پارٹی اور خاندان میں اختلاف کی خبریں مسترد کردیں۔

انہوں نے کہاکہ 3 ماہ پہلے تحریک عدم اعتماد کی کہانی شروع ہوئی تھی، چوہدری صاحب سے کہہ دیا تھا کہ عمران خان کوعدم اعتماد کا ووٹ نہیں دوں گا۔

ق لیگی رہنما نے مزید کہا کہ میں قیادت کو بتادیا تھا کہ جو مرضی ہوجائے عمران خان کو اعتماد کا ووٹ نہیں دوں گا، چوہدری شجاعت حسین سے اجازت لے کر استعفیٰ دیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک بار نہیں 20 بار جھوٹ بولا ہے، پنجاب اسمبلی سے جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق قرار داد منظور ہوچکی ہے۔

وزیراعظم کی پرویز الہٰی سے ملاقات، اپوزیشن کو بڑا سرپرائز

وزیراعظم عمران خان سے چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات میں اپوزیشن کےلیے بڑا سر پرائز سامنے آگیا۔

طارق بشیر چیمہ نے یہ بھی کہا کہ بہاولپور اور جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائیں گے، شاہ محمود قریشی کو ساڑھے 3 سال جنوبی پنجاب کا ہوش نہیں آیا، اب الیکشن قریب ہے تو چورن بکنے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمو د قریشی نے اپوزیشن لیڈر اور بلاول بھٹو کو خط لکھ دیا کہ آؤ جنوبی پنجاب صوبہ بنائیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.