Categories
Breaking news

آج نوٹوں کا جنازہ ہے، ذرا دھوم سے نکلے، حسان خاور

آج نوٹوں کا جنازہ ہے، ذرا دھوم سے نکلے، حسان خاور

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ آج نوٹوں کا جنازہ ہے، ذرا دھوم سے نکلے، این اے 133 میں آج جو بھی جیتے عوام کو اس سے کوئی دلچسپی نہیں۔

ترجمان حسان خاور نے ایک بیان میں کہا کہ این اے 133 میں انتخاب کا پوسٹ مارٹم پہلے ہی ہو چکا، ٹھپہ مافیا کے ماسٹر مائنڈ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے پرانے طریقے اب نہیں چلیں گے، آئندہ انتخابات الیکشن اصلاحات کا ٹرائل ہوں گے۔

این اے 133 میں شیر دھاڑے گا، عطا تارڑ

مسلم لیگ نون کے رہنما عطاﷲ تارڑ نے کہا ہے کہ این اے 133 میں کوئی دوسری جماعت نظر نہیں آرہی، حلقے میں شیر دھاڑے گا

ترجمان پنجاب حکومت کا یہ کہنا ہے کہ تحریک انصاف مدمقابل نہ ہونے کے باوجود نون لیگ اور پیپلز پارٹی خوفزدہ ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور کے حلقے این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے، جو شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گی۔

این اے 133 لاہور کی نشست مسلم لیگ نون کے ایم این اے محمد پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

مسلم لیگ نون کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے چوہدری اسلم گِل سمیت 11 امیدوار اس حلقے سے میدان میں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.