Categories
Breaking news

آج سندھ میں کورونا کے 511 نئے کیسز رپورٹ، تین مریضوں کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

آج سندھ میں کورونا کے 511 نئے کیسز رپورٹ، تین مریضوں کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11903 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 511 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 5410 ہو چکی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج مزید 909 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 311005 ہوچکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اب تک 4455130 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، یوں مجموعی کیسز کی تعدادا 335538 ہوگئی ہے۔ اس وقت 19123 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 18482گھروں ہر، 55 آئسولیشن سینٹرز اور 586 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 530 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ جبکہ 54 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 511 نئے کیسز میں سے 300 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 84، ضلع وسطی 56، کورنگی 52، ضلع جنوبی 40، ضلع غربی 39 اور ملیر میں 29 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

دیگر اضلاع میں حیدرآباد 40، جامشورو 18، سانگھڑ 21، ٹنڈو الہیار 14، بدین 12، مٹیاری 11، کشمور، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور ٹھٹھہ میں 9،9 کیسز سامنے آئے ہیں۔

اسی طرح جیکب آباد اور نوشہرو فیروز 8،8، دادو 7، سجاول 6، ٹنڈو محمد خان 6، تھرپارکر 4، عمرکوٹ 4، گھوٹکی 3 جبکہ میرپورخاص، شکارپور اور سکھر میں ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *