Categories
Breaking news

آج سندھ میں کورونا کے 464 نئے کیسز، 2 مریضوں کا انتقال

آج سندھ میں کورونا کے  464 نئے کیسز، 2 مریضوں کا انتقال

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 464 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ عالمی وبا سے متاثرہ 2 مریض انتقال کرگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15003 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید 464 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 7675 ہوچکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج مزید 64 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 468264 ہوچکی ہے۔ اب تک 7184058 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 482413 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت 6474 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 6278 گھروں میں، 42 آئسولیشن سینٹرز میں اور 154مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 148 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 16 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے کے 464 نئے کیسز میں سے 339 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں سے ضلع جنوبی 144، ضلع شرقی 139، ضلع وسطی 30، ضلع غربی 13، کورنگی 12 اور ملیر سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

دیگر اضلاع میں تھر پارکر اور شہید بے نظیر آباد 13-13، نوشہرو فیروز 12، مٹیاری اور ٹھٹھہ 11-11، ٹنڈو الہیار 9، حیدر آباد اور جامشورو 8- 8، سکھر 5، جیکب آباد اور عمر کوٹ4 -4، بدین، سجاول اور گھوٹکی 3-3، کشمور، سانگھڑ، شکارپور، ٹنڈو محمد خان اور میر پورخاص سے 2-2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 150826 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ اس طرح اب تک29730297 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *