Categories
Breaking news

آج سندھ میں کورونا کے 27 نئے کیسز، ایک مریض کا انتقال

آج سندھ میں کورونا کے 27 نئے کیسز، ایک مریض کا انتقال

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4948 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 27 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک موت رپورٹ ہوئی ہے۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 7600 ہوگئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج مزید 168مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد451811 ہو چکی ہے۔ اس طرح اب تک 6570722 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 472044 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت 12633 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 12418 گھروں میں، 21 آئسولیشن سینٹرز میں اور 194 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے 190 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 14 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبے کے27 نئے کیسز میں سے 23 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 11، ملیر 5، کورنگی اور ضلع جنوبی 3 – 3 اور وسطی سے ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔ جبکہ قمبر، خیرپور، شہید بینظیر آباد اور سکھر سے 1-1 کیس سامنے آیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.