
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج رات بارہ بجے تک وزیر داخلہ ہوں، میری سیاست کے 50 سال نالہ لئی میں غرق ہو گئے، رمضان اور عید کے بعد کسی ایک ٹی وی چینل پر اینکر بھی آرہا ہوں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نالہ لئی منحوس ہے، جب بھی کام کرتا ہوں حکومت نکل جاتی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے پیش نظر 24 گھنٹوں میں ہر گھنٹے بعد ملک کی سیاسی صورتحال تبدیل ہوگی۔
شیخ رشید نے کہا کہ آئین کے مطابق عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد بھی عمران خان وزیر اعظم رہیں گے، جب تک نیا وزیر اعظم حلف نہیں اٹھاتا، عمران خان وزیر اعظم رہیں گے، یہ وقت 5 دن ہو گا یا 10 دن آئین اس پر خاموش ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ مداخلت کرے اور فوری الیکشن کرائے، دوسرا راستہ ہے کہ غیر ملکی طاقتوں سے پیسے لے کر تحریک عدم اعتماد جمع کرانے والوں کو کالعدم قرار دیا جائے، تیسرا راستہ یہ ہے کہ تمام پی ٹی آئی کے لوگ اسمبلی سے مستعفی ہوجائیں، میں دیکھتا ہوں، یہ لوگ ملک کیسے چلاتے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو مہینے کا بھتا آتا ہے، کیا اداروں کو معلوم نہیں کہ آصف زرداری کو کون بھتا پہنچاتا ہے، اگر غیر ملکی سازش ہے تو جن نے کی ہے ان پر غداری کے مقدمے چلائیں جائیں۔
وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ بٹیر پکڑ رہے ہیں، یہ سیاسی مردے ہیں، ان کو دفن کرنا میری سیاسی ذمہ داری ہے، میں ان کے خلاف سیاسی اعلان جنگ کر رہا ہوں، فواد چوہدری ابھِی پابندی کی سمری بھیجے ابھی دستخط کروں گا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چور کہہ رہے ہیں کہ وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالو، اپوزیشن کو کہتا ہوں کل کیا، ہمارا نام آج ای سی ایل میں ڈالو، ہمارے کون سے لندن میں فلیٹس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات تشویش ناک ہیں، پہلے بھی کہہ چکا، آج بھی کہتا ہوں، ملک کے ادارے عظیم ہیں، منحرف ارکان قوم کی کیا ترجمانی کریں گے، ملک کو آگے لے جانے کیلئے الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سارے اشتہاری سارے انڈر ورلڈ اپنے کیس ختم کرا رہے ہیں، عدالتوں نے فرد جرم عائد نہیں کی، 18فروری کو فرد جرم عائد ہونا تھی، چوروں کو بےنقاب کرنا ہے جن پر عدالتیں فرد جرم نہیں لگا پائیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان مقبول ہوگئے ہیں حالانکہ ہم نے بھی غلطیاں کی ہیں، ہر حال میں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، عمران خان چوک، چوراہوں، گلیوں اور محلوں میں لڑیں گے میں ساتھ کھڑا ہوں، اس اپوزیشن نے عمران خان کو زندہ کردیا ہے، بعض لوگ خوشی کے آنسو روتے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کے سب لوگوں کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس کا اعلان کرتا ہوں ، جی ایچ کیو میرا حلقہ ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
رمضان شوگر ملز ریفرنس، شہباز اور حمزہ کی درخواستِ استثنیٰ دائر
احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کے سلسلے میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کر دی گئیں۔
-
پرویز الہٰی کو ماموں بنایا گیا ہے، عظمیٰ بخاری
ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہٰی کو بتانا چاہتی ہوں کہ انہیں ماموں بنا دیا گیا ہے
-
عامر لیاقت کو دل کی تکلیف، ایمرجنسی وارڈ میں داخل
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین طبیعت ناسازی کی وجہ سے اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوگئے۔
-
چھینہ گروپ نے پرویز الہٰی کی حمایت کر دی
پنجاب کی وزارتِ اعلی کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چھینہ گروپ نے چوہدری پرویز الہٰی کی حمایت کردی ۔
-
ہم خوش ہیں عمران خان سے جان چھوٹ رہی ہے، حنا پرویز
مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ ہم خوش ہیں عمران خان سے جان چھوٹ رہی ہے۔
-
بھارت کا پاکستان کی طرف کروز میزائل چلانا تشویش کی بات ہے: آرمی چیف
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب جاری ہے جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شریک ہیں۔
-
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا انتخاب: پرویز الہٰی، حمزہ شہباز اسمبلی پہنچ گئے، اجلاس کچھ دیر میں
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کی جانب سے ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
-
کراچی: آج سے گرمی میں کمی کا امکان
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے تاہم موسم گرم اور خشک رہے گا۔
-
ندیم افضل چن نے فیصل جاوید کو ٹرول کردیا
تحریکِ انصاف کو خیر بار کہہ کر دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کو نمبر گیم میں ٹرول کردیا۔
-
میاں صاحب یہ قوم بھکاری نہیں ہے، اسد عمر
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیےتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب یہ قوم بھکاری نہیں ہے، اس کی اشرافیہ کا ایک بڑا حصہ بھکاری ضرور ہے
-
ہم نے دو بڑی پارٹیوں کو زیر کر دیا ہے گھبرانے کی ضرورت نہیں، پرویز الہیٰ
چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ہم نے عثمان بزدار کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کیا۔
-
رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔
-
مونس الٰہی کی ترین گروپ سے 4 گھنٹے طویل ملاقات
-
عمران مدد مانگنے خود اسٹیبلشمنٹ سے ملے ہوں گے، رانا ثنا
مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان خود اسٹیبلشمنٹ کے پاس گئے ہوں گے کہ ان کی مدد کی جائے۔
-
عمران خان سیکورٹی تھریٹ ہیں، سعید غنی
سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں سیکورٹی تھریٹ قرار دے دیا۔
-
جہانگیر ترین نے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کردیا
جہانگیر ترین نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے اپوزیشن کے متفقہ امیدوار حمزہ شہباز کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے