Categories
Breaking news

آئی فون نے کیسے لی ایک خاتون کی جان؟ جانیے افسردہ خبر کے حقائق

Advertisement

لڑکی

ایپل کمپنی کا آئی فون چارچنگ کے دوران باتھ ٹب میں گرنے سے خاتون کی موت واقع ہوگئی۔ افسوسناک واقعہ روس میں پیش آیا جہاں 24 سالہ لڑکی اپنی دوست کے ساتھ ایک کمرے میں رہائش پذیر تھی۔

لڑکی کپڑوں کے ایک اسٹور میں کام کرتی تھی۔ اس کی سہیلی نے بتایا کہ میں نے زور دار چیخ سنی اور جب میں اس کے پاس پہنچی تو وہ بے جان ہو چکی تھی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لڑکی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی اور اس کا جسم پیلا پڑ چکا تھا۔

لڑکی کی سہیلی نے بتایا کہ جب میں اس کو چھوا تو مجھے بھی کرنٹ لگا پانی میں ایک اسمارٹ فون تھا ، یہ چارج کر رہا تھا۔

Advertisement

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لڑکی موت آئی فون8 پانی میں گرنے سے ہوئی جو کہ چارجنگ پر لگا ہوا تھا۔ اس وقعہ کے بعد روس میں ایک انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پانی کے قریب الیکٹرانک اشیا نہ رکھی جائیں اور نہ موبائل فون استعمال کیا جائے۔ اگر آپ کا موبائل پانی میں گر جائے تو وہ خراب ہوسکتا ہے لیکن اگر وہ چارجنگ پر بھی لگا ہو تو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

خیال رہے روس میں اس سے قبل بھی دو لڑکیاں موبائل فون پانی میں گرنے سے کرنٹ لگ کر ہلاک ہوچکی ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *